ممبئی: سنیل گروور کی کپل شرما کے شر میں دوبارہ واپسی۔سنیل گروور کے شو میں واپس لوٹنے کے فیصلے کی وجہ چینل کے ساتھ 23 اپریل تک کے معاہدے کو قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر کامیڈین کو بھاری ہرجانہ دینا ہوگا۔ سنیل گروور نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میرے ارادہ عزت کے ساتھ لوگوں کوتفریح فراہم کرنا ہے اور میرے لیے کسی کام کو کرنے یا نہ کرنے کی وجہ صرف پیسہ نہیں ہوسکتی۔
’’دی کپل شرما شو‘‘ میں ڈاکٹر مشہور گلاٹی کا کردار کرنے والے کامیڈین سنیل گروور اور کپل شرما کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں جس کے بعد سنیل نے شو میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سنیل گروور جمعہ کے روز شوٹنگ میں حصہ لیں گے اور اس کے بعد بھی 8، 11 اور 12 اپریل کے شو کی شوٹنگ شیڈول میں ان کا نام ڈال دیا گیا ہے۔