کراچی میں امن کا کریڈٹ فوج کو نہیں وزیراعظم کو جاتا ہے: گورنر سندھ

04:23 PM, 6 Apr, 2017

اسلام آباد: گورنر سندھ محمد زبیر نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا۔ کراچی میں ایک تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں امن کا کریڈٹ وزیراعظم نواز شریف کو ملنا چاہیے۔ میڈیا سارا کریڈٹ جنرل راحیل کو دے دیتا ہے۔

ایسے بات کی جاتی ہے جیسے علامہ اقبال کی طرح جنرل راحیل شریف نے امن کا خواب دیکھا۔جنرل راحیل شریف ایک عام آدمی اور عام جنرل تھے۔

گورنر سندھ نے کہا پورے پاکستان میں بےچینی ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ کب آئے گا۔ بزنس مین کو بھی پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے کہ پاکستان کس طرف جائے گا۔ جتنی جلدی فیصلہ آئے گا پاکستان کے لیےاتنا اچھا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں