کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سر براہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سندھ اور پاکستان کے لوگوں کے وجہ سے واپس آئے ہیں۔ لوگوں اور ضمیر کی آواز کی وجہ سے مراعات کو چھوڑ دیا۔ تحریک کی شکل تبدیل ہو سکتی ہے مگر تحریک جاری رہی گی۔ انہوں نے مزید کہا آج ایک احتجاجی تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔ تحریک کا خاتمہ یا تو ہماری زندگی کے خاتمے پر ہو گا تو پھر مسائل کے خاتمے پر۔
مصطفیٰ کمال نے کہا 2013 میں کسی کے کہنے پر دیار غیر نہیں گئے تھے۔ پاکستان میں کوئی ایک مرتبہ کونسلر بن جائے تو واپس نہیں جاتے۔ لوگ الیکشن لڑتے ہیں اور پیپلزپارٹی کی حکومت کا حصہ بن جاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا ہمارے آنے کے بعد لوگ بدحالی کا رونا رو رہے ہیں۔ مر جائیں گے کراچی کے لوگوں کو حقوق دلوائیں گے۔ مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان اور لندن پر تنقید کرتے ہوئے کہا بار بار استعفیٰ دینے والے پھر حکومت کا حصہ بن جاتے ہیں۔ کراچی کی تباہی میں سب سے زیادہ ایم کیو ایم کی کوتاہیاں شامل ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں