لیاقت جتوئی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

01:35 PM, 6 Apr, 2017

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مسلم لیگ ن سندھ کے سابق رہنما لیاقت جتوئی نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی امور پر بات چیت بھی کی ہے۔ ملاقات میں لیاقت جتوئی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تاہم ان کی شمولیت کا باضابطہ اعلان دادو میں تحریک انصاف کے جلسہ عام میں متوقع ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور عارف علوی بھی موجود تھے۔ واضح رہے 2014 میں سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں