ممبئی:بھارتی اداکار ونود کھنہ پچھلے کچھ عرصے سے بیمار تھے لیکن اب ان کی حالت ایسی ہو چکی ہے کہ مداح ان کو پہچان نہیں پائیں گے ۔
اور خود ان کی فیملی بھی ان کے اس قدر تبدیل ہونے پر بہت پریشان ہے۔بالی وڈ اداکار ونود کھنہ جسم میں پانی کی کمی کے باعث گرگام کے ہسپتال میں منتقل ہو ئے ۔
اداکار کے خاندان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی صحت اب بہت بہتر ہے اور ڈاکٹر انہیں بہت جلد گھر بھیج دیں گے۔ ہسپتال میں مکمل توجہ دینے پر ہم ڈاکٹرز کے شکر گزار ہیں۔