سندھ میں سالانہ نقل کے مقابلے کا آج آخری روز

11:54 AM, 6 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: سندھ میں نویں جماعت کی سالانہ نقل کا آج آخری روزہے۔ حسب روایت ،پرچےروزانہ وقت سے پہلے آؤٹ ہو کر بکتے رہے۔ بوٹی مافیا نے سالانہ نقل کا کامیاب انعقادکرایاجبکہ سندھ سرکار نے ہمیشہ کی طرح سب اچھا کا راگ آلاپا۔نویں جماعت کےپرچوں میں اس سال بھی بوٹی مافیا،چند ٹکوں کی خاطربچوں کے مستقبل سے کھیلتا رہا۔

امتحانی مراکز کے علاوہ بااثر افرادکے بیٹوں نے ڈیروں پر بیٹھ کر پرچے حل کئے۔جبکہ آج میرپور ماتھیلو میں بھی ڈیرے پر بیٹھ کر بچوں کے پرچہ حل کرنے کی فوٹیج نیو نیوز منظر عام پر لے آیا۔سندھ حکومت کے لئے امتحانی مراکز نو گو ایریا بن گئے۔اس سال بھی نقل مافیا پاس اور سندھ سرکار فیل ہو گئی۔

مزیدخبریں