برستے بادلوں اورٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کازور توڑدیا

برستے بادلوں اورٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کازور توڑدیا

لاہور،اسلام آباد: کالی گھٹاؤں اور تیزہواؤں کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔نانگاپربت،بٹوگاٹاپ،نیاٹ ویلی اوربابوسرٹاپ پروقفےوقفےسےبرفباری نے سردی کی شدت بڑھا دی ۔
موسم کی خبر دینے والوں نے ،اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور،اسلام آباد سمیت کئی شہروںمیں بارش کی پیش گوئی ہے ،دوسری جانب کراچی ،آج ،گردآلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہے گاتاہم پارہ کم ہونے کاامکان نہیں ۔اسکردو شہر اور گردونواح میں شدید برفباری ے پارہ گرادیا ،نانگاپربت،بٹوگاٹاپ،نیاٹ ویلی اوربابوسرٹاپ پربھی آسمان سے وقفےوقفےسے سفید گالے گرنے لگے۔لاہور کو دیکھیں تورات کی بارش کے بعدصبح کے وقت بوندا باندی نے موسم کی رنگینی بڑھا دیا۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں  ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں مطلع بھی جزوی طور پر آلود ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی عبدالرشید کے مطابق ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں تاہم شہر کا درجہ حرارت 32 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔مظفرآباد،کوٹلی اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔
موسم کاحال بتانے والوں نے اگلے چوبیس گھٹنے کے دوران ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،  راولپنڈی، اسلام آباد،گوجرانوالہ، لاہور اور بالائی فاٹا میں بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

مصنف کے بارے میں