ڈاکیوں نے خطوط کی بجائے کے ایف سی کی ڈیلیوری کرنا شروع کر دی

ڈاکیوں نے خطوط کی بجائے کے ایف سی کی ڈیلیوری کرنا شروع کر دی

ہملٹن : دنیا بھر میں خطوط لکھنے اور انہیں ارساں کرنا اب خواب ہی بنتا جا رہاہے ۔اس کا سب سے زیادہ اثر پوسٹ مین (ڈاکیوں ) پر ہی پڑا ہے متعدد ممالک میں تو ڈاکیے تو سرے سے ہی ختم ہو گئے ہیں ۔

مگر جن ممالک میں ہیں وہاں انہیں بہت کچھ کرنا پڑرہاہے ۔ نیوزی لینڈ میں خطوط کی ڈیلیوری کم ہونے کی وجہ سے محکمہ کے اعلی ٰ سربراہان نے نیا طریقہ اپنالیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق  نیوزی لینڈ میں اب پوسٹ مین خطوط کے ساتھ کے ایف سی کی کھانے پینے  کی اشیا کی ڈیلیوری کریں گے ۔ کمپنی کے سربراہاں کا کہناہےکہ نئے نیوزی لینڈ پوسٹ کا نیٹورک پورے ملک میں پھیلا ہو اہے ۔

اسلیے اس پروگرام کے تحت ڈاکیوں سے مدد لی جارہی ۔ دوسری جانب محکمے کے سربراہان نے بھی اس عمل خوش آئندہ قرار دیاہے ۔