پتوکی بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

11:29 AM, 6 Apr, 2017

پتوکی: چشتیاں جانے والی ویگن پتوکی بائی پاس کے قریب تیز رفتار بس کی زد میں آ گئی۔ حادثے میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق وین میں سوار 11 افراد پتوکی بائی پاس کے قریب ہوٹل سے کھانا کھا کر واپسی کے لئے روانہ ہونے لگے تو اسی روڈ پر آتی ہوئی تیز رفتار سیالکوٹ ٹائم بس نے ان کی وین کو ٹکر مار دی۔

جس کے نتیجے میں وین میں سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پر جاں بحق اور سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں ایک عورت اور تین مرد شامل ہیں۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی لایا گیا جہاں دو مرد اور دو عورتوں کو طبی امداد کے بعد لاہور ریفر کر دیا گیا جبکہ ایک عورت اور دو بچے سول ہسپتال پتوکی میں ہی موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں