کراچی :پریس کانفرنس اور جلسے جلوسوں میں دھاڑنے والے شرجیل میمن پہلی پیشی پر ہی علیل ہو گئے اورنقاہت کے باعث چلنا پھرنا دوبھر ہوگیا۔شرجیل میمن آج وکیل کا سہارا لے کر عدالت پہنچے۔شرجیل انعام میمن کوئی پہلے سیاست دان نہیں جو عدالتی کارروائی شروع ہوتے ہی بیمار پڑ گئے ۔ڈاکٹر عاصم کو تو اسیری کی پوری مدت اسپتال جیسی عیاشی میسر رہی ۔
مرد حر کہلانے والے آصف علی زرداری بھی زنداں میں بیماری کی برکتیں سمیٹتے رہے ۔اور تو اور سابق صدر مشرف کو طلب کیا گیا تو ان کی کمر میں ایسا درد اٹھا کہ جان کے لالے پڑ گئے ۔حکومت کو بلاآخر بیرون ملک بھجواتے ہی بنی۔
شرجیل میمن کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت چھ مئی تک ملتوی سابق صوبائی وزیر نے کسی سے بات تک نہ کی گاڑی میں بیٹھے اور یہ جا وہ جا صحافیوں نے طعنہ دیا تو اپنی بزدلی کا برملااعتراف کر نے میں دیر نہیں کی۔