نیویارک :برطانیہ،فرانس اورامریکاکی جانب سے کیمیائی حملے پرقرارداد پیش کی گئی ہے ۔قرارداد میں ادلب حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے مگر روس نے قرار داد سے متفق ہونے سے انکار کر دیا ۔ اس کیمیائی حملے میں کم از کم 100 افراد جاں بحق، 500 زخمی ہوئے تھے۔
اجلاس میں برطانیہ،فرانس،امریکانے شام میں مبینہ کیمیائی حملے پرقراردادپیش کی ۔سلامتی کونسل میں پیش قرارداد میں ادلب حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ روس حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد کا متن ناقابل قبول ہے۔روس نے شام پر کئے جانے والے کیمیائی حملوں کا ملبہ شامی باغیوں پر ڈال دیا ۔کہا شام میں کیمیائی حملے' کا نشانہ باغی تھے ۔روسی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے ، شامی طیاروں کی فضائی کارروائی میں زہریلے مواد سے بھری بارودی سرنگوں کو نشانہ بنایا تھا۔
شام میں کیمیائی حملے پرسلامتی کونسل کااجلاس،روس کا انکار
11:05 AM, 6 Apr, 2017