عدالت نے اداکارہ نرگس کا پرفارمنس اجازت نامہ معطل کردیا

عدالت نے اداکارہ نرگس کا پرفارمنس اجازت نامہ معطل کردیا

گوجرانوالہ: عدالت نے اسٹیج اداکارہ نرگس کو گوجرانوالہ میں اسٹیج ڈرامہ کرنے سے روک دیا جبکہ ڈی سی او اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے۔
گزشتہ روز سینئر ایڈووکیٹ چوہدری ظفراللہ منہیس نے سول جج طارق بشیر کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسٹیج اداکارہ نرگس 7 اپریل کو مقامی تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ کرنے جا رہی ہیں۔

جو کہ فحاشی کا باعث بنے گا، اداکارہ کو اس سے قبل بھی فحاشی و عریانی پھیلانے پر گوجرانوالہ کی حدود میں اسٹیج ڈرامے کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی اور اس حوالے سے باقاعدہ تھانہ ماڈل ٹاو¿ن میں مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔


درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اگر اداکارہ کو دوبارہ اسٹیج ڈرامہ کرنے کی اجازت دی گئی تو اداکارہ پھر فحاشی پھیلائے گی اور مذہبی حلقہ احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے گا، احتجاج کرنے والے دوران احتجاج توڑ پھوڑ کر سکتے ہیں، اس دوران مالی و جانی نقصان کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، جس پر فاضل عدالت نے اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے ڈی سی او اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل کو بھی جوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کا حکم جاری کیا ہے