شادا ب کی وجہ سے مجھ پر کسی قسم کا دبائو نہیں ہے، یاسر شاہ

09:11 AM, 6 Apr, 2017

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گگلی کو بہتر بنانے کےلیے مشتاق احمد کے ساتھ کام کر رہے ہیں ، شاداب خان کی وجہ سے ان پر کوئی دبائو نہیں ۔بولنگ کوچ مشتاق احمد کہتے ہیں کہ یاسر شاہ اور شاداب خان کا موازنہ نہ کیا جائے ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز میں بولنگ ہمارا موثر ہتھیار ہوگی، کنڈیشنز کے حساب سے دو لیگ اسپنرز کھلانے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شاداب خان کے آنے سے خوشی ہوئی ہے، وہ اپنی گگلی پر محنت کررہے ہیں، توقع ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کارکردگی اچھی ہوگی

مزیدخبریں