ملتان:ملتان میں مہنگی ترین شادیوں کے بعد اب مہنگی ترین مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کا شہر ملتان آج کل مہنگی شادیوں کی خبروں کے حوالے سے خاصا مشہور ہوچکا ہے۔
لیکن اب ملتان شہر میں شادیوں کے بعد اب مہنگی ترین مہندی کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
دولہا 2 ہزار مہمانوں اور قیمتی گھوڑے، اونٹوں اور شیروں کے ہمراہ دلہن کے گھر مہندی لے کر پہنچ گیا۔