لاہور: ڈویلپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر 3 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
انکم ٹیکس تاخیر سے ادا کرنے والے پلاٹ، مکانات خریدنے پر 5 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔ نان فائلرز کی جانب سے پلاٹ و مکانات خریدنے پر 7 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔ ایف بی آر کے مطابق تمام ڈیولپرز اور بلڈرز خریداری کے وقت یہ ڈیوٹی ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
تمام ڈویلپرز اور بلڈرز ایف بی آر کے متعلقہ کمشنر کو ماہانہ سٹیٹمنٹ پیش کریں گے۔