وفاقی حکومت کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینےکا فیصلہ

09:33 PM, 5 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی حکومت ن ے  بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 میں ترمیم کی منظوری دے دی، ایکٹ میں ترمیم کےلیے قانون سازی کی جائے گی۔

ذرائع   کا کہنا ہےکہ  دہشتگردی کے شبے میں کسی بھی مشکوک شخص کوحراست میں لیا جا سکے گا۔انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔

ذرائع  کے مطابق  ترمیم سے سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے خلاف مزید موثر آپریشن کیلئے قانونی تحفظ ملے گا۔

مزیدخبریں