لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ ا ڈیالہ جیل کا قیدی سرٹیفائیڈ جھوٹااور بد دیانت ثابت ہو چکا، نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں دو تہائی اکثریت سے آتے ہیں۔عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پررد عمل دیتے ہوئے کہاکہ اڈیالہ جیل کا قیدی سرٹیفائیڈ جھوٹااور بد دیانت ثابت ہو چکا، نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں دو تہائی اکثریت سے آتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا اوڑھنا بچھونا فتنہ اور فساد ہے، نواز شریف کے خلاف سازش کر کے آر ٹی ایس بٹھا کر چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ دوبارہ گنتی کے نام سے آپ کی ٹانگیں کانپتی ہیں، عمر ایوب نے خیبر پختونخوا کے حلقے سے الیکشن لڑ کر رزلٹ پر حکمِ امتناع کیوں لیا؟ اسلام آباد میں تماشہ لگانے کی بجائے پشاور میں تماشے لگائیں۔ان کامزید کہنا فوجی تنصیبات پر حملے کرنے اور شہداء کے مجسمے جلانے والوں کو امن کی باتیں کرتے شرم نہیں آتی۔