یوٹیوب میں اہم تبدیلی، والدین  بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے 

 یوٹیوب میں اہم تبدیلی، والدین  بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے 

کیلیفورنیا: یوٹیوب میں اہم تبدیلی متعارف کرادی گئی ہے۔  والدین اب  بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے۔ 

یوٹیوب کا (فیملی سینٹرل ورلڈ وائڈ) نامی فیچر والدین اور بچوں کے درمیان بہتر ماحول پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے والدین کو اس بات پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی کہ آیا ان کے بچے ویڈیو پلیٹ فارم پر کیا کچھ کر رہے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق والدین اپنے یوٹیوب اکاؤنٹس کویوٹیوب کے فیملی سینٹر آپشن میں جا کر اپنے نوعمر کے اکاؤنٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔مزید برآں بچوں کی جانب سے نیا ویڈیو اپ لوڈ یا لائیو اسٹریم ہونے کی صورت میں والدین کو ایک ای میل موصول ہوں گی جو ان کی رہنمائی کرے گی۔

مصنف کے بارے میں