پاک فوج ایک قومی فوج ، اس کا کو ئی سیا سی ایجنڈانہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج ایک قومی فوج ، اس کا کو ئی سیا سی ایجنڈانہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ا یس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف  پریس کانفرنس کر رہے ہیں ۔پریس کانفرنس کا  مقصد ملک کی سکیورٹی صورتحال سے جڑے معاملا ت ہیں ۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف 32 ہزار 172 آپریشن کئے اور روزانہ کی بنیاد پر 130 آپریشن کر رہے ہیں۔ ایک ماہ میں 90 خوارج کوجہنم واصل کیا۔ 

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ انتہائی مطلوب خارجی لیڈر ابوذر عرف صدام بھی مارا گیا۔ ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ، ہر پاکستانی کا خون مقدس ہے ، کسی پاکستانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔8 ماہ میں 193 بہادر افسران اور جوانو ں نے جام شہادت نوش کیا ، بلوچستان میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 25 اور 26 اگست کی رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں کارروائیاں کیں، یہ کارروائیاں اندورن، بیرون ملک دہشت گردوں کی ایما پر کی گئیں، ان کا مقصد معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر بلوچستان کے پرامن ماحول اور ترقی کو متاثر کرنا ہے، فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، اس دوران 14 جوان شہید ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ بلوچستان میں احساس محرومی کا تاثر پایا جاتا ہے، عوام میں احساس محرومی اور ریاستی جبر کا تاثر بھی پایا جاتا ہے جس کو بیرونی ایما پر مخصوص عناصر منفی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، وہ اس کو اس لیے سپلائٹ کرتے ہیں تاکہ بلوچستان میں ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا جاری عمل خوف و ہراس کے ذریعے متاثر کیا جا سکے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج ایک قومی فوج ہے اس کا کو ئی سیا سی ایجنڈانہیں ہے،اگر فوج میں کوئی اپنے ذاتی فائدے کے لیے کسی مخصوص سیاسی ایجندے کو پروان چڑھاتا ہے تو خود احتسابی کا نظام حرکت میں آجاتا ہے۔ فوج نہ توکسی سیاسی جما عت کی مخالف ہے نہ ہی طرفدار ہے۔

پاک فوج  خود احتسابی کے عمل پر یقین رکھتی ہے اور ہمارا  نظا م جا مع ہے۔خود احتسابی کا عمل ٹھو س شواہد پر ہوتا ہے۔

لیفٹینٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ ٹاپ سٹی کیس میں فیض حمید کیخلاف باضابطہ درخواست ملی جو کہ  وزارت دفاع کے ذریعے موصول ہوئی، 12 اگست کو فوج نے  آگاہ کیا کہ ریٹائر آفیسر نے آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیاں کی ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات سامنے آئے اس حوالے سے فیض حمید کے خلا ف باقائدہ فیلڈ کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے ۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اس بات پراتفاق ہے کہ فوج کو کسی بھی مخصوص سیاسی مفاد کے استعمال سےدور رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا مزید کہا ہے کہ فوج نے اپنے دفاعی اخراجات میں کمی کی ہےاس کے علاوہ ایک 100 ارب روپے فوج نے ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی مد میں جمع کرائے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں