پشاور ہائیکورٹ : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی راہداری ضمانت منظور

پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔

 جسٹس فہیم ولی نے کیس کی درخواست کی سماعت کی ۔

سماعت  کےدوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے پولیس کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی جہاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کی طبعی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم  بھی دیاتھا۔

مصنف کے بارے میں