لاہور : سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار بیرون ملک نجی دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے۔
جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار گزشتہ شب لاہور ایئرپورٹ پہنچے جبکہ انہوں نے ستمبر میں پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔
اس موقع پر جسٹس (ر) ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ میں پاکستان واپس آ گیا ہوں، سوشل میڈیا پر الزامات جھوٹے ہیں، کوئی جواب نہیں دوں گا۔