سعودی عرب کےساتھ باہمی معاہدوں کے تحت پراجیکٹس سرمایہ کاری پر بات چیت ہورہی ہے، محمد اورنگزیب

 سعودی عرب کےساتھ باہمی معاہدوں کے تحت پراجیکٹس سرمایہ کاری پر بات چیت ہورہی ہے، محمد اورنگزیب

اسلام  آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت پر بات کررہے ہیں۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودیہ کےساتھ باہمی معاہدوں کے تحت پراجیکٹس سرمایہ کاری پر بات ہورہی ہے۔اس کے علاوہ  آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ پر بات چیت بھی جلد فائنل ہو جائے گی۔

انہو ں نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری کیلئے بات آگے بڑھ رہی ہے ، بورڈ سے منظوری کیلئے ایڈوانس اسٹیج پر ہیں امید ہے کہ جلد منظوری ہو گی۔


وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے علاوہ بھی کمرشل اداروں سے لینڈنگ پر بات چیت کر رہے ہیں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری کیلئے ابھی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی اور رواں ماہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری ہو جائے گی۔

مصنف کے بارے میں