صدر مملکت آج ایک روزہ دورے پرلاہور آئیں گے

09:37 AM, 5 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی رہائشگاہ بھی جائیں گےاور شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کریں گے۔

صدر  نےسعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز السعود کے انتقال پر اظہار افسوس کیااور شہزادی لطیفہ کی مغفرت اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعابھی کی ۔

ذرائع کے مطابق دورہ لاہور کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گےاس کے علاوہ انہو ں نے  پنجاب کی مرکزی قیادت کا اجلاس بھی بلاول ہاوس میں طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ   پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی  صدر مملکت کو گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ بھی دے گئی۔

مزیدخبریں