اسلام آباد : ایف بی آر نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان سمگلنگ پر قابو پانے کیلئے پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دیں۔ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والی دو شاہراہوں کوہالہ پل اور منگلہ پل پر چیک پوسٹس قائم کر دی ہیں۔
مظفرآباد کے راستے کوہالہ پل پر قائم ہونے والی چیک پوسٹ کو دو موبائل ٹیموں کی مدد حاصل ہو گی۔ کوہالہ پل چیک پوسٹ کا دائرہ اختیار مری ایکسپریس وے، جی ٹی روڈ اور بھوربن روڈ سے بارہ کہو تک ہو گا۔
اسی طرح میرپور کو پنجاب سے ملانے والی منگلہ روڈ پر ناکودار چیک پوسٹ قائم کردہ دائرہ اختیار منگلہ روڈ، دینہ بائی پاس، جی ٹی روڈ جہلم اور کلرسیداں کی طرف دھان گلی تک ہوگا۔ اس چیک پوسٹ کو ایک موبائل ٹیم کی خدمات حاصل ہوں گی۔