لاہور: ایشیا کپ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ہرادیا ۔ سری لنکا نے افغانستان کو دو رنز سے شکست دی ہے۔ ایشیا کپ گروپ بی کے تیسرے اور پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے، سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کوشل مینڈس 92 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
سری لنکا کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے پاتھم نسانکانے 41 ، دموتھ کرونارتنے 32، کوشل مینڈس92، سادیرا سمارا وسکرما 3، ،چریتھا اسالنکا36، دھنیجا ڈی سلوا14، داسن والا لاگے33، مہیش تھکشانے28رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
افغانستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے گلاب دین نیب نے چار ، راشد خان نے دو، مجیب الرحمان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
افغانستان کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 289 رننز بنائے ۔ افغانستان کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے رحمت اللہ گرباز نے 4، ابراہیم زدران7، گلبدین نیب22، رحمت شاہ45، حشمت اللہ شاہدی59، محمد نبی65، کریم جنت22، نجیب اللہ زدران23،راشد خان27، مجیب الرحمان صفر، فضل الحق فاروقی صفر سکور کرپائے۔ سری لنکا کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے کسن راجیتھا نے 4 ، مہیش تھیکشانا نے 1، دنتھ ولالا نے 2، متھیشا پتھیرانا نے ایک،دھنیجا ڈی سلوا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ سری لنکا نے اپنا پہلا میچ جیتا تھا جبکہ افغانستان کو بنگلادیش سے شکست ہوئی تھی۔