نوشہرہ : پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا کہ کسی کے جانے سے مجھے فرق نہیں پڑتا، آج میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں فرق ضرور پڑے گا۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا کہ کسی کے جانے سے مجھے فرق نہیں پڑتا، آج میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں فرق ضرور پڑے گا۔ان کاکہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جن لوگوں کی وجہ سےحکومت بنائی آج وہ میرے ساتھ ہیں۔
نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں اہم کردار میرا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات تک پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے صفایا کردیں گے۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انقلاب کے ذریعے بادشاہت قائم کرنا چاہتا تھا۔