اسلام آباد: پی آئی اے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب ہوگئے اور 26 دن سے جاری احتجاج ختم کردیاگیا۔ پی آئی اے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد 26 دن سے جاری احتجاج ختم کردیاگیا۔
پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس پر یونین کی جانب سے 26 روز بعد ہڑتال ختم کر دی گئی۔
پی آئی اے کے گروپ ایک سے 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے پر اتفاق ہوگیا ہے۔تنخواہ میں اضافے کی منظوری پر مبنی ایم او یو پر دونوں جانب سے دستخط کر دیے گئے ہیں۔صدر پیپلز یونٹی سی بی اے ہدایت اللّٰہ خان کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ پی آئی اے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ہدایت اللّٰہ خان نے مزید بتایا کہ بورڈ کی منظوری ہوتے ہی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کے لیے پاکستان بھر میں 26 دن سے جاری احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔