ایشیا کپ  سپر فور مرحلہ،قومی ٹیم  میں  فہیم اشرف   کی جگہ  سپنر محمد نواز نے لے لی 

ایشیا کپ  سپر فور مرحلہ،قومی ٹیم  میں  فہیم اشرف   کی جگہ  سپنر محمد نواز نے لے لی 

لاہور: ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں  قومی ٹیم کا اعلان کیاگیا ہے اس  میں  فہیم اشرف کی جگہ  سپنر  محمد نواز نے لے لی ہے۔ 
ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے.


پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔


پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف کل ہونے والے میچ کے لیے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔فاسٹ بائو لنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سپنر محمد نواز کی جگہ لے لی ہے۔قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔


ایشیا کپ کے پہلےمرحلے میں پاکستان نے افتتاحی میچ میں نیپال کو شکست دی تھی جبکہ بھارت کے خلاف دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔


واضح رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائےگا، ایونٹ کے 9 میچز سری لنکا اور 4 میچز پاکستان میں ہوں گے۔سپر 4 پلے آف کے میچز 6 سے 15 ستمبر تک ہوں گے جبکہ 17 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کولمبو میں کھیلا جائےگا۔

مصنف کے بارے میں