ذکا اشرف کا بھارتی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ، شفقت محمود کی خصوصی شرکت

07:17 PM, 5 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: ذکا اشرف نے  گونر پنجاب اور بی سی سی آئی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس ظہرانے کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں  شفقت محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی تھی۔ 

 چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی جانب سے اپنے گھر میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ظہرانہ بھارتی وقت کے اعزازمیں دیاگیا تھا ۔ اس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں شفقت محمود خصوصی طور پر شریک ہوئے تھے ۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی جانب سے ظہرانے میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سمیت بی سی سی آئی کے صدر راجر بینی ،نائب صدر راجیو شکلا خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

ظہرانے میں بی سی سی آئی کے ڈائریکٹر یودھویر سنگھ، اے سی بی کے چیئرمین میرویس اشرف بھی شریک ہوئے۔

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اور پاکستان کے ہائی کمشنر محمد روح العالم ،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی خصوصی طور پر ظہرانے میں شرکت کی۔ 

مزیدخبریں