مصر نے  مدت بعد سوڈان کے لیے کمرشل پروازوں کاآغاز کردیا

مصر نے  مدت بعد سوڈان کے لیے کمرشل پروازوں کاآغاز کردیا

قاہرہ: مصر نے مدت بعد سوڈان کے لیے کمرشل پروازوں کاآغاز کردیا ہے۔مصر نے جنگ کے بعد پہلی بار سوڈان کے لیے تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کی ہیں۔مصری  ایئرویز مسافروں کو لے کر قاہرہ  سے سوڈان پہنچی۔  یہ ریٹرن فلائٹ تھی۔  

افریقہ میں جنگی حالات کے بعد بہتری کی صورت میں کافی عرصے کے بعد یہ فلائیٹ  قاہرہ سے سوڈان پہنچی ہے۔اپریل کے وسط میں افریقی ملک میں  جنگ کی صورتحال تھی  تاہم اب دوبارہ کمرشل پرواز کا آغاز کیاگیا ہے۔

سوڈان کے ٹاپ جنرل برہان کی صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے ایک ہفتے بعد  فلائیٹ کی بحالی ممکن ہوئی ہے ۔ سوڈان پورٹ پر فوج کا کنٹرول ہے، وہاں پر  اب جنگ کی صورتحال نہیں ہے ۔

تاہم سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور دیگر شہری علاقوں میں جھڑپیں ہورہی ہیں  اور شہری علاقے جنگی علاقے میں بدلنے کی وجہ سے لوگ وہاں سے محفوظ علاقوں کی طرف  نقل مکانی کررہے ۔

مصنف کے بارے میں