اسلام آباد: سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے تاجروں سے ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں کی کہ تینوں سیاسی جماعتیں ملک سے مخلص نہیں ۔ موتی والا کو سمجھنے میں غلطی لگی ہے۔
انہوں نے معتبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آرمی چیف نےایسی کوئی بات نہیں کی۔یہ غلط طور پران سےمنسوب کی گئی ہے ۔انکےاصل الفاظ یہ تھے کہ "ہر سیاسی جماعت میں اچھے لوگ بھی ہیں اور برےلوگ بھی ہیں" ۔
آرمی چیف نے کہا تھا کہ جس طرٍح کاروباری طبقے میں اچھے لوگ بھی ہیں اور برے لوگ بھی ہیں۔ زبیر موتی والا کو سمجھنےمیں غلطی لگی ہے یا بیان کرنےمیں۔