لاہور میں سات سالہ بچے سےزیادتی، ملزم گرفتار نہ ہو سکا

04:13 PM, 5 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: شہر لاہور میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات کا سلسلہ تھم نا سکا،  تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں اور روسل پورہ کے علاقے میں لڑکے نے 7سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔


تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد اللہ وسایا کی مدعیت میں درج کر لیا۔


پولیس نے واقعے کا مقدمہ زین کے خلاف درج کیا۔ والد کا موقف ہے کہ ملزم زین نے دکان کے اندر لے جا کر میرے بیٹے سے بد فعلی کی اور میری بیٹےکے شور مچانے پر ملزم زین موقع کے بھاگ گیا۔ 

والد نے بتایا کہ زیادتی کے باعث میرے بیٹے کا ہونٹ بھی زخمی ہوگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے بچے کے ساتھ دو افراد زین اور زبیر نامی شخص نے زیادتی کی لیکن مقدمہ درج کرانے پر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے صرف زین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔


متاثرہ بچے کے والد کا مزید کہنا ہے کہ اس واقعے کو دو دن گزر گئے لیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، واقعے میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف کاروائی ہوگی۔

مزیدخبریں