ممبئی: انڈیا کی حکومت اپنے ملک کانام تبدیل کر کے بھارت رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کا نام بدل کر بھارت رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ G20 سربراہان مملکت اور وزراء کو صدر کی طرف سے دیے جانے والے عشائیہ کے لیے باضابطہ مدعو کیا گیا اور دعوت نامے پر ' بھارت کا صدر' لکھا گیا جس سے یہ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ جلد ہی انڈیا کا نام بدل کر بھارت رکھ دیا جائے گا۔
BREAKING: India's CNBC reports that the government is preparing to change the name of the country to 'Bharat'
— The Spectator Index (@spectatorindex) September 5, 2023
???????? India's president sent out G20 dinner invitation in which he was titled the 'President of Bharat'. pic.twitter.com/uvw6kSyOBn
— The Spectator Index (@spectatorindex) September 5, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اس اقدام کو اپوزیشن اتحاد انڈیا کے ساتھ الجھن سے بچنے کے لیے دیکھا جا رہا ہے۔
آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ ریپبلک آف بھارت - خوشی اور فخر ہے کہ ہماری تہذیب امرت کال کی طرف دلیری سے آگے بڑھ رہی ہے۔
REPUBLIC OF BHARAT - happy and proud that our civilisation is marching ahead boldly towards AMRIT KAAL
— Himanta Biswa Sarma (@himantabiswa) September 5, 2023
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو آئین پر حملہ قرار دیا۔
Mr. Modi can continue to distort history and divide India, that is Bharat, that is a Union of States. But we will not be deterred.
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) September 5, 2023
After all, what is the objective of INDIA parties?
It is BHARAT—Bring Harmony, Amity, Reconciliation And Trust.
Judega BHARAT
Jeetega INDIA! https://t.co/L0gsXUEEEK
اس سے قبل بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو نےغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پورا ملک مطالبہ کر رہا ہے کہ ہم 'انڈیا' کے بجائے 'بھارت' کا لفظ استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انگریزی لفظ 'انڈیا' ہمارے ساتھ زیادتی ہے جبکہ لفظ 'بھارت' ہماری ثقافت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے آئین میں تبدیلی کی جائے اور اس میں لفظ 'بھارت' کا اضافہ کیا جائے۔