بھارت نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

02:00 PM, 5 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی:  آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے پروویژنل 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔


15 رکنی اسکواڈ میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ایشان کشن شامل ہیں۔


دیگر کھلاڑیوں میں سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، شاردول ٹھاکر ٹیم کا حصہ ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد شامی اور محمد سراج بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔


سنجو سیمسن، تلک ورما اور پرسید کرشنا ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ 


واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال 5 اکتوبر سےبھارت میں شروع ہو گا، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہو گا۔

مزیدخبریں