بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے نئے پلان کیساتھ وزارت خزانہ کا  آئی ایم ایف سےدوبارہ رجوع

01:29 PM, 5 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزارت خزانہ نےبجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے دوبارہ آئی ایم ایف سے رجوع کر لیا۔ 

وزارت خزانہ کے ذرائع  کے مطابق پاکستان نے بجلی بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال کر دیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف دینے کیلئے آئی پی پیز کے 15 ارب سے زائد استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رواں مالی سال کیلئے آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے 15 ارب سے زائد اضافی رکھے گئے تھے۔ 

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی پی پیز کے لیے مختص اضافی رقم کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی یہ رقم واپس آئی پی پیز کے لیے مختص کی جائے گی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پلان پر وزارتِ خزانہ کے حکام دوبارہ بات کریں گے۔

 ذرائع وزارت خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے پلان میں آئی ایم ایف کو بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

مزیدخبریں