آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ٹرافی پاکستان کے تاریخی دورے پر لاہور پہنچ گئی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ٹرافی پاکستان کے تاریخی دورے پر لاہور پہنچ گئی
سورس: File

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ کپ ٹرافی ک کی لاہور میں شاندار آمد ہوئی اور تین روزہ دورے کا آغاز کر دیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کو تین روز کے دورے پر پاکستان لایا گیا ہے، ورلڈ کپ ٹرافی کا لاہور ٹور یادگار ہو گا۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس مختصر مگر اہم دورے کے دوران، ٹرافی کو  تاریخی مقامات پر لے کر جایا جائے گا اور کرکٹ اکیڈمیوں اور تعلیمی اداروں میں رک کر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شائقین کو کرکٹ کی شان کو قریب سے دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔ 

  

میڈیا کے لیےٹرافی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے آؤٹ ڈور ایریا میں 6 ستمبر کو صبح 10 بجے 40 منٹ کے لیے نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔


یاد  رہے کہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 ٹرافی نے 27 جون سے ٹورنامنٹ کے میزبان بھارت میں اپنا دورہ شروع کیا تھا۔ اس  کے بعد  آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی، امریکہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، کویت، بحرین، اٹلی، فرانس اور انگلینڈ کا سفر کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ رواں برس ہونے والا ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

یاد رہے کہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہو گا۔

مصنف کے بارے میں