نیب ترمیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، ریٹائرمنٹ سے قبل مختصر اور سویٹ فیصلہ دیں گے: چیف جسٹس

نیب ترمیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، ریٹائرمنٹ سے قبل مختصر اور سویٹ فیصلہ دیں گے: چیف جسٹس

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل جلد مختصر اور سویٹ فیصلہ دیں گے۔ 

عمرا ن خان خان کی درخواست نیب ترمیم کے خلاف چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی بینچ کا حصہ تھے۔ 

دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے  استفسارکیا کہ ریاستی اثاثے کرپشن کی نظر ہو، سمگلنگ یا سرمائے کی غیر قانونی منتقلی، کارروائی ہونی چاہیے۔نیب ترامیم کے بعد نیب کا بہت سا را کام ختم ہوگیا۔ کیا ان ترامیم میں کوئی ایسی شق ہے جس کے تحت مقدمات دوسرے فورمز کو بھجوائے جائیں؟ ۔

جسٹس منصور علی شاہ  نے ریمارکس دیے  نیب کے دفتر میں قتل ہوگا تو معاملہ متعلقہ فورم پر جائے گا۔ مقدمات دوسرے فورمز کو بھجوانے کیلئے قانون کی ضرورت نہیں۔ جو مقدمات بن چکے وہ کسی فورم پر تو جائیں گے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا احتساب عدالتوں میں چلنے والے تمام مقدمات منجمد کر دیئے گئے۔اربوں روپے کے کیسز منجمد کرکے ہاتھ کھڑے کر دیئے گئے۔    

مصنف کے بارے میں