کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آرمی چیف اس وقت ملکی معاشی غیر یقینی کی صورتحال کے خاتمے کی کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے کے لیے محنت بھی کر رہے ہیں-
سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کے لیے تمام کاروباری طبقے کو ساتھ دینا ہوگا- ذاتی فائدے کے بجائے قومی مفاد میں ساتھ دینا ہوگا-
آرمی چیف اس وقت ملکی معاشی غیر یقینی کی صورتحال کے خاتمے کی کے لیے کوشاں ہیں- اور اس سلسلے کے لیے مھنت بھی کر رہے ہیں- پاکستان کی معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کے لیے تمام کاروباری طبقے کو ساتھ دینا ہوگا- ذاتی فائدے کے بجائے قومی مفاد میں ساتھ دینا ہوگا- ملک کو اس پیچیدہ مرحلے سے…
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) September 5, 2023
انہوں نے کہا کہ ملک کو اس پیچیدہ مرحلے سے نکالنے کے لئے اس وقت آرمی چیف پر قوم کو بھرپور اعتماد ہے۔ انشاءاللہ پاکستان جلد ترقی کی راہ پہ گامزن ہوگا۔