لاہور : آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کرنے والے تاجروں نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے ملاقات میں کہا کہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو ملک سے مخلص نہیں ۔ انہوں نے 8،10 سیاستدانوں کا نام لیا جن میں اسد قیصر، پرویز خٹک، محمود خان اور عمران اسماعیل شامل ہیں کہ وہ موٹرسائیکل پر تھے اب کہاں پہنچ گئے۔ان پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔
سما ٹی وی کے پروگرام "ندیم ملک لائیو" میں گفتگو کرتے آرمی چیف نے 8،10 سیاستدانوں کا نام لیا کہ وہ موٹر سائیکل پر تھے اور اب کہاں پہنچ گئے ہیں۔ ان کی گفتگو سے لگا کہ ان سب پر ہاتھ ڈالا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے معاشی مشکلات سے نکلنے کے لئے لائحہ عمل دیا ہے اور ہمیں یہ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا محسوس ہوا۔آرمی چیف نے کہا تینوں سیاسی جماعتیں ایک جیسی ہیں ان میں کوئی فرق نہیں ، سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کو بھی روکنا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کرپشن کو ہر صورت میں کنٹرول کریں گے یہ یقین دلاتا ہوں کہ کرپشن کو ختم نا کر سگے تو کم ضرور کر دیں گے ۔ ڈالر اور چینی کی سمگلنگ کو بھی روکیں گے ۔
شیخ عرفان کا کہنا تھا کہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے ارادوں سے لگتا ہے کہ اب معیشت میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے سیاستدانوں کے نام لے کر مثالیں دی اور کہا سب کا احتساب ہو گا۔
زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کہا کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان سے مخلص نہیں، آرمی چیف نے کہا کہ ہم ثبوتوں کے ساتھ بڑا تگڑا ہاتھ ڈالیں گے۔