چودھری پرویز الہٰی کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گے :اسلام آباد ہائیکورٹ، گرفتاری معطل، رہائی کا حکم 

10:42 AM, 5 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : تھری ایم پی او معطل ، فوری رہا کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم پی اومعطل کرنے کی استدعا منظورکرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو12 ستمبرکیلئے نوٹس جاری ، آئندہ سماعت پرپیش ہوں ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویزالٰہی کو کسی قسم کا کوئی بیان دینے سے بھی روک دیا ۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پرویزالہی کی ایم پی اوآرڈرکالعدم قراردینےکی درخواست پرسماعت کی ۔ وکیل پرویز الہی نے موقف اپنایاکہ تین ماہ سے جیل میں ہیں کیسے نقص امن کے حالات پیدا کرسکتے، پرویزالٰہی نےچارماہ سے کوئی بیان تک نہیں دیا  نیب مقدمہ میں لاہورہائیکورٹ نے گرفتاری غیرقانونی قراردی ۔

انہوں نے کہا کہ رہائی ملنے پرپرویز الہی کو لاہور پولیس کی حراست سے چھین لیا گیا ، عدالت کے پوچھنے پر وکیل نے بتایاکہ پرویز الہی نے اسلام آباد میں کوئی ہنگامہ آرائی ،کوئی جلسہ اور جلوس نہیں کیا ۔عدالت نے پوچھاکہ پرویز الہٰی کو پہلی بار کب گرفتار کیا گیا تھا؟وکیل نے بتایاکہ یکم جون کو گرفتارکیا گیا تھا۔

مزیدخبریں