چین میں 6.8 شدت کا زلزلہ، 46 زائد افراد ہلاک ہوگئے

11:47 PM, 5 Sep, 2022

 چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں 6.8 شدت کے  زلزلے نے تباہی مچا دی۔ 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

چین کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق زلزلے کا مرکزلڈنگ قصبہ تھا اور  گہرائی 10 کلومیٹر تھی ۔  زلزلے کی وجہ لینڈ سلائیڈنگ بتائی جارہی ہے ۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے سیکڑوں کلومیٹر دور مختلف صوبوں یوننان، شانشی اور گوئزہو میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلےسے متعدد سڑکوں اور گھروں کو  نقصان پہنچا  ہے۔متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی رابطہ  بھی منقطع ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں