اسلام آباد: سینئر صحافی ،اینکرپرسن اور معروف تجزیہ کار طلعت حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوج سے ٹکراؤ نہ کریں جو انہوں نے مسترد کردیا ہے۔
سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لاھور، کراچی، پشاور اور جنوبی پنجاب کے چند ساتھیوں کے مشورے کے باوجود عمران خان نے فوج سے ٹکراؤ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاھور، کراچی، پشاور اور جنوبی پنجاب کے چند ساتھیوں کے مشورے کے باجود عمران خان نے فوج سے ٹکراو کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ “یہ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے!” ایک ساتھی کو جواب۔ “میں نام لوں گا”۔ دوسرے کو کھرا جواب۔
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) September 5, 2022
سینئر صحافی کے مطابق ساتھیوں کے مشورے کے بعد عمران خان جواب دیا کہ یہ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔میں نام لوں گا۔