اسلام آباد: پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم 12 سال سے عمران خان کے پاکستان توڑنے کے ایجنڈے کو سامنے لا رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دو چیزیں کسی بھی ریاست کی بقا کی ضمانت ہوا کرتی ہیں ۔ ایک معیشت اوردوسرادفاع جب حکومت میں تھا تو پاکستان کو معاشی طورپرتباہ کردیا ۔ اب حکومت سے باہر آکر پاکستان کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاکستان توڑنےکےایجنڈےکو ہم 12سال سے طشت ازبام کرتے چلے آ رہے ھیں۔ بنےگی اس طرح تصویرِجاناں ھم نہ کہتےتھے۔