ظلم کی انتہا ، با اثر افراد نے 13 سالہ بچے پر ٹریکٹر چلادیا

07:45 PM, 5 Sep, 2022

منڈی بہاؤ الدین:  نواحی گاؤں بار موسیٰ میں  با اثر افراد نے 13 سالہ بچے کی ٹانگ ٹریکٹر چلا  دیا جس سے بچے کی ٹانگ جسم سے الگ ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق  گاؤں کے با اثر افراد نے مخالفین پر مقدمہ درج کروانے کیلئے 13 سالہ لڑکے نذیر کو چلتے ٹریکٹر کے نیچے کچل  دیا۔ جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچے کی بائیں ٹانگ کٹ گئی، ملزمان  ٹانگ کا حصہ غائب کرکے بچے کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

 پولیس کے مطابق تھانہ میانہ گوندل نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ دیگر  5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلی گیا ہے ۔

 دوسری جانب بچے کے ورثا کا کہنا ہے  کہ مخالفین 13 سالہ محمد نذیر کو  زخمی کر کے مخالفین پر مقدمہ درج کروانا چاہتے تھے۔
 

مزیدخبریں