امریکن کمپیوٹر اور موبائل ساز کمپنی ایپل آئندہ ہفتے آئی فون14 سمیت نئے کمپیوٹر اور ٹیبلیٹ متعارف کرا نے جارہی ہے ۔ فونز کے نئے ماڈل میں بڑی تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے 2017 کے بعد پہلی بار فون کا ڈیزائن تبدیل کیا ہے ۔ اس بار نہ صرف ڈسپلے بلکہ فون کے کور سمیت بیک سائیڈ کے ڈیزائن میں بھی نمایاں تبدیلی کی ہے ۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بیک سائیڈ کے کیمروں کی جگہ میں بھی بہتری کی گئی ہے۔ کیمرے میں نئے سیکیورٹی فیچرز بھی دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
’نائن ٹو فائیو میک‘ کی رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون14 میں سیکیورٹی کی بڑی تبدیلیاں کرکے سافٹ ویئرز اور آپریٹنگ سسٹم کو بھی اپگریڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فون میں موجود کسی بھی ایپ کی جانب سے فون کا کیمرا استعمال کیے جانے پر فون کے اسکرین پر گرین لائٹ نظر آنے لگے گی جب کہ کسی ایپ کی جانب سے مائکرو فون کو استعمال کیے جانے پر اورنج رنگ کی روشنی نظر آئے گی۔
اس کے علاوہ اگر بیک وقت ایپلی کیشنز مائکرو فون اور کیمرہ استعمال ہورہا ہو تو تب بھی فون بیک وقت دونوں لائٹیں اسکرین پر دکھائے گا۔ ۔
یہ رپورٹس بھی ہیں کہ اس بار کمپنی آئی فون کے چار ماڈیول پیش کرے گی ۔
گماں ہے کہ آئی فون 14 کی قیمت 1200 ڈالر سے شروع ہوکر زیادہ سے زیادہ 1800 ڈالر تک رکھی جائے گی، یعنی آئی فون 14 پاکستانی 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک میں دستیاب ہوگا۔