اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے بعد ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کے گرد بھی گھیرا تنک کردیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق عدلیہ مخالف بیانات پر فواد چودھری کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار درخواست پر سماعت کریں گے۔ وکیل سلیم اللہ خان نے ذاتی حیثیت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے درخواست کے ساتھ مختلف بیانات کا ٹرانسکرپٹ بھی منسلک ہے۔
واضح رہے کہ فواد چودھری نے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس لینے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو عمران خان سے معافی مانگنا چاہیے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان پاپولر ہیں اور کوئی عدالت ان کے خلاف فیصلہ نہیں دے سکتی ان کے خلاف فیصلہ آیا تو پھر عوام بھی اپنا فیصلہ کریں گے۔