لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان فوج پر حملہ کرکے جنگ چھیڑ دی ہے۔ عمران خان کے ساتھ سیاسی لیڈر جیسا سلوک کرنا بند کرو۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ سیاسی لیڈر جیسا سلوک کرنا بند کریں کیونکہ وہ ایسا نہیں ہے۔ عمران خان کو پاکستان کو تباہ و برباد کرنے اور قوم کو بدحالی اور مایوسی کے گڑھوں میں دھکیلنے کے لیے لانچ کیا گیا اور فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے ملک کے استحکام، معیشت، معاشرے، میڈیا اور اب اس کی مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔