افغانستان : روسی سفارتخانے کے قریب خودکش حملے میں 2 روسی اہلکار ہلاک

04:58 PM, 5 Sep, 2022

کابل :افغانستان کے دارالحکومت میں روسی سفارت خانے کے قریب خود کش دھماکہ ہوا ہے ۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں روسی سفارت خانے کی جانب بڑھنے والے خودکش بمبار کو گارڈز نے گولی مار دی جس پر بمبار نے خود کو دھماکے  سے اڑا دیا۔

روس کا کہنا ہے کہ کابل بم دھماکے میں سفارت خانے کے عمل کے 2 افراد   ہلاک ہوئے ہیں ۔

افغان  پولیس کا کہنا ہے  واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں