پاک بھارت میچ میں محمد نواز کی اننگز ٹرننگ پوائنٹ تھی: ویرات کوہلی

پاک بھارت میچ میں محمد نواز کی اننگز ٹرننگ پوائنٹ تھی: ویرات کوہلی

دبئی: بھارتی اسٹار ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ محمد نواز کی اننگز ٹرننگ پوائنٹ تھی ، نواز نے میچ کا رخ ہی بدل دیا ۔

اپنے بیان میں سابق کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ محمد رضوان اور محمد نواز کے درمیان 73 رنز کی شراکت نے میچ کو دلچسپ بنایا ۔ محمد نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز بنانے جس نے پاکستان کی کامیابی کو یقینی بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اچھے انسان ہیں وہ ہمیشہ سیکھنے کی لگن رکھتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ میں محمد نواز نے بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے تین کیچ پکڑ کر فیلڈنگ کے محاذ کو بچائے رکھا ۔ بولنگ آئی تو چوبیس گیندوں پر صرف پچیس رنز دیئے اور ایک وکٹ بھی اڑائی ۔ بیٹ سنبھالا تو بھارتی بولنگ لائن کو تتر بتر کر دیا اور بیس گیندوں پر 42 رنز بنا کر جیت کے ہیرو بنے ۔ یادگار پرفارمنس سے نواز نے فینز کے دل جیت لیے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سوپر فور راؤنڈ میں گرین شرٹس نے روایتی حریف کو پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا ۔ پاکستان نے 182 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا ۔ پاکستان دوسرا میچ بدھ کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا ۔

مصنف کے بارے میں