شیخوپورہ، خاتون کو زیادتی کے بعد آگ لگا کر نہر میں پھینک دیا

06:36 PM, 5 Sep, 2021

شیخوپورہ: انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون کو اغوا اور زیادتی کے بعد آگ لگا کر نہر میں پھینک دیا گیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم احمد کوٹ عبدالمالک کی رہائشی خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی شادی کسی دوسرے نوجوان سے ہو گئی جس کا ملزم کو رنج تھا۔

بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کا شوہر مزدوری کے لیے بیرون ملک مقیم ہے۔ ملزم نے خاتون کو اغوا کیا اور خانپور نہر کے قریب لا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بعد ازاں ملزم نے خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگائی اور نہر میں پھینک دیا۔ خاتون کا شور سن کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ ریسکیو 1122 نے خاتون کو نہر سے نکال کر زخمی حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا ہے۔

مزیدخبریں